متحدہ عرب امارات

دبئی: مچھلیوں کے تالاب کی صفائی کرتے ہوئے کرنٹ لگنے دو ایشیائی باشندے ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں مچھلیوں کے آرائشی تالاب مرمت اور صفائی کرتے ہوئے کرنٹ لگنے دو ایشیائی باشندے جانبحق ہوگئے۔ کرنٹ تالاب میں کی گئی ناقص وائرنگ کے باعث لگا۔

حادثے کے بعد دبئی پولیس کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے کاموں کے لیے لائسنس کی حامل وائرنگ اور انجینئرنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں۔

جنرل ڈیپارٹمنٹ آف فرانزک سائنس اینڈ کرمنالوجی میں فارنزک انجینئرنگ سیکشن کے ڈائریکٹر میجر انجینئر ڈاکٹر محمد علی القاسم نے کہا کہ یہ حادثہ غیر لائسنس یافتہ کمپنی کی فراہم کردہ ناقص اور ناکافی الیکٹرک وائرنگ سروس کی وجہ سے پیش آیا جو حفاظتی تقاضوں پر  پورا نہیں اترتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایک ماہر تحقیقاتی ٹیم جائے حادثے کی جانب روانہ کر دی گئی۔ حادثےکے باعث ہلاک ہونے والے دو افراد کی لاشوں کو موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل کر دیا گیا۔

تفتیش سے پتہ چلا کہ تالاب میں لگا پمپ لیک ہونے والی بجلی کو زمین میں بھیجنے میں ناکام رہا جس کے باعث کرنٹ پانی میں آگیا جبکہ پمپ کا انجن ابھی چل رہا تھا۔ مزید برآں، پمپ ناقص طریقے سے لگایا گیا تھا اور اس کی تاروں پر ایک عام ٹیپ کی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے کرنٹ پانی میں آیا اور بدقسمتی سے دو ورکر کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگئے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button