متحدہ عرب امارات

دبئی: دو پاکستانی ڈرائیوروں پر کمپنی کے 3لاکھ 52 ہزار درہم اور ایک ٹرک چوری کرنے کا الزام عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے دو ڈرائیوروں پر کمپنی سے 3 لاکھ 52 ہزار درہم اور ایک ٹریک چوری کرنے کا الزام ہے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو سماعت کے دوران بتایا گیا ہے کہ اس سال جون میں دو پاکستانی ڈرائیور جبیل علی میں واقع کمپنی کی عمارت کی کھلی ونڈو سے اندر داخل ہوئے اور 3 لاکھ 52 ہزار درہم سے بھری سیف کمپنی کے ہی ایک ٹرک میں ڈال کر فرار ہوگئے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق کمپنی کی عمارت میں اس وقت کوئی سیکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا ٹرک کی چابیاں بھی اس کے اندر چھوڑ دی گئی تھیں۔

کمپنی کے ایک اہلکار کو ایک ملازم کی جانب سے فون کر کے چوری کی اطلاع دی گئی۔

پولیس نے ٹرک لحباب کے علاقے سے برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے ایک ملزم نے اپنے حصے میں سےکچھ رقم پاکستان بھجوا دی تھی اور63 ہزار درہم اس نے لحباب کے علاقے میں اپنے بھائی کے پاس رکھوائے تھے۔

ریکارڈ کے مطابق کمپنی کے 40 سالہ اہلکار نے بتایا کہ  "سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد ایک سیف کندھوں پر اٹھائے ہوئے لا رہے ہیں اور پھر اسے ایک فرج لگے ٹرک میں ڈال کر لےجاتے ہیں۔ ہم اکثر ٹرک کی چابیاں اس کے اندر چھوڑ دیتے ہیں یا پھر ٹرک کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ٹرک چلتا چھوڑ دیتے ہیں”۔

تاہم، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اور دونوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے ان پر چوری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مقدمےکی اگلی سماعت 30 دسمبر کو ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button