متحدہ عرب امارات

عید کی خوشیاں مناتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ، متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دو افراد ڈوب کر ہلاک

خلیج اردو
شارجہ: بدھ کی صبح شارجہ کے الحمریہ علاقے میں تیراکی کے دوران ایک 31 سالہ شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ شارجہ پولیس کے ایک اہلکار نے گلف نیوز کو بتایا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص کی شناخت ایم او ایچ کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک اور واقعے میں پیر کی صبح ام القوین ساحل پر تیراکی کرتے ہوئے ایک ایشیائی شخص ڈوب کر مرگیا۔

پولیس آپریشن روم کو بدھ کی صبح الحمریہ کے علاقے میں اس واقعے کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ پولیس ایمبولینس اور ریسکیو عملہ اور پٹرولنگ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ایک لائف گارڈ کو دی گئی تھی جو صبح 6.30 بجے جائے وقوعہ پر پہنچا۔

صبح 10 بجے کے قریب ریسکیو ٹیم نے لاش کو سمندر سے نکالا۔ اس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعد ازاں اسے پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری لے جایا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پیر کو ام القوین ساحل کے قریب واقع سے متعلق پولیس نے بتایا کہ مجموعی طور پر تین افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے لیکن ان میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ بدقسمتی سے تیسرے کی موت ہو گئی۔ ام القوین پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

شارجہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں تیراکی سے گریز کریں جہاں وارننگ کے نشانات ہیں اور تیز لہر کے دوران اور غیر مستحکم موسمی حالات میں تیراکی سے باہر جانے سے گریز کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button