خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سڑک کے الگ الگ حادثات میں دو غیر ملکیوں کو 1.1 ملین درہم معاوضہ مل گیا۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی انشورنس ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی نے ملک میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے دو ہندوستانی تارکین وطن کو مجموعی طور پر 1.1 ملین درہم معاوضہ کی ادائیگی کردی ہے۔

عبداللہ النقبی ایڈووکیٹ اور قانونی مشیر، جنہوں نے شکایت کنندگان کی وکالت کی، کہا کہ یہ حادثات شارجہ اور دبئی میں پیش آئے۔

دبئی میں فرم کے ساتھ ایک ہندوستانی وکیل ایڈووکیٹ فیمن پنیکاسری نے کہا کہ موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز کورٹ سے منسلک کمیٹی نے سجل ٹی ڈی کو 500,000 درہم کا معاوضہ جاری کیا، جنکا 20 جنوری 2020 کو سائیکل سے گر کرحادثہ ہوا تھا۔

الغوثس میں ایک ہائپر مارکیٹ میں سلاد بنانے والے، سجیل کو محفوظ مال کے قریب ایک پک اپ وین نے اس وقت ٹکر مار دی جب وہ شارجہ میں اپنی رہائش سے اپنے کام کی جگہ پر جا رہا تھا۔

اسے حادثے میں شدید چوٹیں آئیں، اور اس کی پسلیوں، کولہے اور ناک کی ہڈی میں متعدد فریکچرہوئے۔ سجل نے بتایا کہ اس حادثے میں اس کے چھ دانت بھی ضائع ہو گئے تھے۔ سجل کی القاسمی ہسپتال میں دو سرجریز ہوئی تھیں جہاں سے اسے 14 دن کے علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ مزید پندرہ دن کے بعد اسے مزید علاج کے لیے گھر لے جایا گیا۔ "اس نے کہا کہ میں یہ نہیں بھول سکتا کہ کس طرح ہماری کمپنی کے چیئرمین (ایم اے یوسف علی) نے مجھے فون کال کرکے ہر قسم تعاون کی پیشکش کی۔ کمپنی نے بہت مدد کی اور میری بیوی اور مجھے تین مفت ایئر ٹکٹ جاری کیے، ساتھ ہی مجھے وہیل چیئر بھی دی گئی۔

سجل نے بتایا کہ شارجہ کی کمیونٹی گروپس وائیکوم ایسوسی ایشن اور ایس این ڈی پی شارجہ نے بھی شارجہ میں ان کے علاج کے دوران اس کی مدد کی، اور وہ آخر کار چھ ماہ کے بعد کام پر واپس آیا۔ پنیکاسری نے کہا کہ”انشورنس کمپنی نے سود سمیت 509,618.50 درہم کی رقم عدالت میں جمع کرائی ہے،” ۔

دوسرا کیس
دوسرے کیس میں، پنیکاسری نے کہا کہ ایک اور ہندوستانی تارک وطن محمد شریف کو 31 مارچ 2020 کو ایک حادثے میں زخمی ہونے پر 600,000 درہم سے زیادہ، نو فیصد سود کے ساتھ معاوضہ دیا گیا تھا۔ شریف نے کہا کہ وہ جبل علی، دبئی میں ایک کام کی جگہ پر جانے کیلئے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے۔ ، جب ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ "جس سے وہ فوری طور پر ہوش کھو بیٹھا اور اسے NMC ہسپتال لے جایا گیا تھا۔”

شریف نے کہا کہ اس کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ "دونوں آنکھیں زخمی ہوئیں اور میں اپنی بائیں آنکھ کی بینائی تقریباً کھو چکا تھا۔” اس کے سر اور بازو میں فریکچر ہونے کی وجہ سے کئی سرجریز کرنی پڑیں۔ پنیکاسری نے کہا: "ہم نے عدالت کو اس بات پر قائل کیا کہ درخواست گزار کو حادثے کی وجہ سے معذوری ہوئی ہے۔ اس کی تائید میں فرانزک رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

شریف نے کہا کہ دبئی میں اپنے علاج کے بعد شریف مزید علاج کے لیے کیرالہ اپنے آبائی مقام چلے گئے۔ "میری کمپنی نے اب تک میرا ویزا منسوخ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے بہت تعاون کیا اور مجھے یہ بھی بتایا کہ میرا علاج ختم ہونے کے بعد میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق نوکری کا انتخاب کر سکتا ہوں۔ لیکن، مجھے اب بھی اپنی بینائی کا مسئلہ ہے،”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button