متحدہ عرب امارات

تھائی لینڈ: بندروں کے دو گروہوں کے درمیان لڑائی، سڑک بلاک، ٹریفک جام، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

تھائی لینڈ کے علاقے میں بندروں کے دو گرہوں کے درمیان لڑائی کے باعث سڑک بند ٹریفک جام ہوگیا۔ پلینٹ آف دی ایپس مووی کی طرح سینکڑوں بندر ایک سڑک کے درمیان میں اکٹھے ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے رہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہ ایک سیاحتی علاقہ ہے جہاں کورونا وبا سے پہلے متعدد سیاح جاتے تھے اور بندروں کو کھانا ڈالتے تھے۔ تاہم، کورونا وبا کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں کمی آنے سے بندروں کے کھانے کے اسباب میں بھی کمی واقع ہوئی۔

لہذا ویڈیو میں لڑتے ہوئے دیکھے جانے والے بندر در اصل چند سیاحوں کی جانب سے دی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء کو چھیننے کے لیے ایک دوسرے لڑ رہے تھے۔

تھائی کے شہروں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے یاحوں میں کمی آںے پر بندر پہلے سے زیادہ غصیلے ہو گئےہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button