متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : ابوظبہی العین روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک ، گیارہ زخمی ہو گئے

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی اور العین روڈ پر راماح کے علاقے میں دو افراد قتل اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ابوظبہی پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایشیاء سے ہے۔

العین پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹنٹ کرنل سیف نائف الامیری کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اچانک لین میں تبدیلی ، بے احتیاطی کی وجہ سے یہ ہوا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ابوظہبی سول ڈیفنس کی گشتی ٹیمیں، ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو تاوام اسپتال اور شیخ شخبوت میڈیکل سٹی منتقل کیا۔

العین میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں اور دیگر روڈ کو استعمال کرنے والے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ متنبہ کیا ہے کہ اچانک لین کی تبدیلی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈرائیوروں نے یقین دہانی کرائی وہ پہیوں کے پیچھے رہتے ہوئے توجہ دیں، تیز رفتاری سے گریز کریں، گاڑیوں کے درمیان کافی محفوظ فاصلہ رکھیں اور لین بدلتے وقت اشارے استعمال کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button