متحدہ عرب امارات

دبئی: مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک، ایک پاکستانی زخمی

تیز رفتاری ہی بہت سارے حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ برائے مہربانی حد رفتار پر عمل کریں، دبئی پولیس

 

خلیج اردو آن لائن: اس ہفتے کے دوران دبئی میں ہونے والے تین مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ایک زخمی ہو گیا۔

دبئی پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق پہلا حادثہ گزشتہ منگل کو القوسیس کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل سوار نے ٹریفک سگنل توڑا اور ایک گاڑی سے جا ٹکرایا۔

جبکہ دوسرا حادثہ جمعہ کے روز 12 بج کر 30 منٹ پر امارات روڈ دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ایک گاڑی کی جانب سے لین تبدیل کرتے ہوئے دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے باعث ہوا۔ ٹکر لگتے ہی پہلی گاڑی سکڑ سے اتر گئی اور ڈرائیور موقع پر جابحق ہوگیا۔

تیسرا حادثہ پاکستانی موٹرسائیکل سوار ڈلیوری بوائے کا ساتھ پیش آیا، جب وہ اپنی موٹرسائیکل پر سے کنٹرول کھو دینے باعث فنانشل سنٹر چوک کے قریب سڑک کی پٹڑی سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے باعث موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بر دبئی پولیس اسٹیشن سے ایک ایمولینس جائے حادثہ کیجانب روانہ کر دی گئی۔ جس کے بعد زخمی شخص کو ہپستال منتقل کر دیا گیا۔

دبئی پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کو اکثر تنبیہ کی جاتی ہے کہ دوران ڈرائیونگ احتیاط برتیں۔

منگل کے روز بھی دبئی پولیس کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ” تیز رفتاری ہی بہت سارے حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ برائے مہربانی حد رفتار پر عمل کریں”۔

Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button