خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں پولیس افسر پر حملہ کرنے اور پٹرولنگ کارکو نقصان پہنچانے کے الزام میں دو افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: دبئی کریمنل کورٹ نے دو خلیجی شہریوں کو دبئی کے ایک ہوٹل میں پولیس اہلکار پر حملہ کرنے اور اس کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی اطلاع پولیس کو دی جس سے وہ اسنیپ چیٹ کے ذریعے ملی تھی۔

کیس کی تفصیلات دسمبر 2020 کی ہیں، جب ایک پٹرولنگ کار دبئی کے ایک ہوٹل میں گئی، جہاں ایک لڑکی اور اس کی بہن کو دو مجرموں سے کچھ دقت ہورہی تھِی، جن میں سے ایک اس کا بوائے فرینڈ تھا، جس سے اس کی ملاقات سنیپ چیٹ پر ہوئی تھی۔ .

تفتیشی ریکارڈ میں پولیس اہلکار کے بیان کے مطابق اس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لڑکی اور اس کی بہن سے ملاقات کی جنہوں نے مدد کی درخواست کی تھی۔ لڑکیوں میں سے ایک نے بتایا کہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنا سامان دیرہ سے فرجان تک ایک پک اپ گاڑی سے لے جانے میں مدد کرے۔ تاہم، اس کا بوائے فرینڈ اپنے دوست کو لے کر آیا تھا، اور وہ دونوں نے ان کی مرضی کے خلاف دونوں لڑکیوں کو ہوٹل لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔

لڑکیوں سے بات کرنے کے بعد پولیس اہلکار نےدو نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی اور ان سے ایمریٹس آئی ڈیز مانگیں۔ وہ کاغذات لینے کے لیے اپنی گاڑی کے پاس گئے لیکن گاڑی اسٹارٹ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس اہلکار تیزی سے اپنی گشتی گاڑی میں ان کا پیچھا کرنے لگا۔ جب دونوں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں، اور آگے نہ بڑھ سکیں، تو مجرموں نے اپنی گاڑی کو الٹ دیا، جس کے نتیجے میں ان کے پیچھے موجود گشتی کار سے کار کا تصادم ہوا اورجس سے تفتیشی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ دونوں افراد نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن گشتی اہلکاروں نے ان کا تعاقب جاری رکھا اور آخر کار ان افراد کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button