متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں نظر آنے والے دو چاندوں سے متعلق گردش کرنے والی تصویروں کا معمہ حل ہوگیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے القدرا کے علاقے میں دو چاند نمودار ہونے کی تصویروں سے یو اے ای کے سوشل میڈیا پر طوفان آگیا۔

تاہم، یہ معمہ اب حل ہوگیا ہے۔

در اصل دو مریخی چاند یو اے ای حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے ہوپ پروب کے جشن میں شروع کی گئی کمپین کا حصہ تھے۔

فوبوس اور ڈیموس نامی یہ دو چاند در اصل ایک ایسی ٹیکنالوجی کی مدد سے آسمان میں دیکھائے گئے تھے جو کہ پہلے کبھی یو اے ای میں استعمال نہیں کی گئی۔

مصنوعی چاند آسمان میں دیکھانے کے لیے سو میٹر بلند 2 کرینیں اور 40 میٹر کی ایک جدید اسکرین کا استعمال کیا گیا تھا۔ اور یہ چاند کافی فاصلے سے دیکھے جا سکتے تھے اور بلکل حقیقی چاند دیکھائی دیتے تھے۔

اس اقدام کا مقصد یو اے ای کی عوام کو یہ دیکھانا اور آگاہی پیدا کرنا تھا کہ مریخ کے لے بیھیجا گیا ہوپ پروب مشن در اصل 500 ملیین میل کی دوری پر کس چیز کی عکس بندی کر رہا ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے گورنمنٹ میڈیا آفس میں پروڈکشن اینڈ ڈیجیٹل کمیونیکیشن سیکٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد الشیہی کا کہنا تھا کہ "مریخ مشن ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور متحدہ عرب امارات کا ایک دلیرانہ قدم ہے: خلا کو فتح کرنا ہے۔ لہذا ، اس اہم حقیقت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے، مریخ کے دو چاندوں کو زمین پر لانے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے۔”

یاد رہے کہ یہ دونوں چاند 1877 میں امریکی ماہر فلکیات اصاف حال نے دریافت کیے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button