خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے مزید دو امدادی پروازیں پہنچ گئیں

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے منگل کو دو امدادی پروازیں نور خان ایئربیس راولپنڈی پہنچ گئیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے مجموعی طور پر 18 پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سیلاب کے باعث پیدا ہونیوالی اس آزمائش کی گھڑی میں حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button