متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کی دو نئی اقسام برطانیہ میں زیرتحقیق ہیں

خلیج اردو
10 فروری 2021
لندن : حکومت مشاورتی سائنسی کمیٹی نے بتایا ہے کہ کورونا کی دو نئی قسموں زیر تحقیق ہے جس میں سے ایک قسم کو قابل تفتیش سمجھا جاتا ہے ۔ ان دونوں اقسام کی جنوبی افریقہ اور برازیل میں دریافت ہونے والے کورونا اقسام سے مشابہت پائی گئی ہے۔ ان دونوں اقسام کی برطانیہ میں دریافت ہوئی ہے۔

ان دو میں سے ایک کو ابھرتے ہوئے خطرناک وائرس کے گروپ کا سمجھا جا رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے اور جس کی پہلے بریسٹول میں دریافت ہوئی تھی۔ دوسرا وائرس جو پہلی مرتبہ لیورپول میں دریافت ہوا تھا۔ اسے اس گروہ کا سمجھا جا رہا ہے جو ابھی زیر تحقیق گروپ ہے۔

کورونا کی یہ نئی اقسام ای 484 کے میوٹیشن ہے جو وائرس کے اسپائک پروٹین پر پایا جاتا ہے ۔ کورونا کی اس قسم کو جو جنوبی افریقہ اور برازیل میں پائی گئی ہے اور اس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کیا ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے اب نئی مختلف خطرناک اقسام کے 76 کیسوں کی نشاندہی کی ہے اور احکام کو یقین ہے کہ ویکسین ان کے خلاف کام کرے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button