متحدہ عرب امارات

دُبئی میں مقیم 2 پاکستانیوں کو انوکھی جعلسازی پر گرفتار کرلیا گیا

دُبئی میں مقیم دو پاکستانی نوجوانوں کو بڑی جعلسازی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دُبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے دستاویزات میں ہیر پھیر کی تھی جس کا انکشاف ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو عدالت نے چھ ماہ قید، ڈیڑھ لاکھ درہم جرمانہ اور ڈی پورٹ کیے جانے کی سزا بھی دی ہے۔

استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان جن کی عمریں، 23 سا ل اور 29 سال ہیں، انہوں نے اماراتی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے اپنے رہائشی ویزے کے کوائف میں تبدیلی کی اور ایک ایونٹ مینجمنٹ فرم کا جعلی این او سی بھی تیار کیا جس میں خود کو یہاں کا ملازم ظاہر کیا گیا تھا۔ حالانکہ یہ دونوں پاکستانی زراعت کے پیشے سے منسلک تھے۔

ان کی جعلسازی کا انکشاف ہونے پر جبل علی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی گئی۔

دُبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA)کے ایک لیگل ریسرچر نے بتایا کہ ایک پاکستانی ملزم نے ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے دو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے اپلائی کیا جس کے بعد ان کی ٹریفک فائل کھول دی گئی۔ تاہم ڈرائیون لائسنس بنانے کے مرحلے کے دوران جب ان کے رہائشی ویزہ کی تفصیلات اور ڈیوٹی کے مقام کی تفصیلات چیک کی گئیں تو ان میں بہت بڑا فرق نظر آیا۔

شک پڑنے پر ملزمان کی آئی ڈیز GDRFA کے ای سسٹم سے چیک کی گئیں تو پتا چلا کہ ملزمان نے اپنے رہائشی ویزے میں ہیر پھیر کر کے جعلی دستاویزات جمع کروائی تھیں۔ ملزمان کی جانب سے ایونٹ مینجمنٹ فرم کا فراہم کردہ NOC بھی جعلی نکلا۔ اس دھوکا دہی کے انکشاف پر جعلی دستاویزات ثبوت کے طور پر ضبط کر لی گئیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔ عدالت نے ملزمان کوقید، جرمانے اور ڈی پورٹ کے فیصلے کے خلاف پندرہ دن کے اندر اپیل کا حق دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button