متحدہ عرب امارات

دبئی: ورکر کو لوٹنے والے دو طالب علموں کو جیل بھیج دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

الیکٹرک گن کے ذریعے ایک ورکرز کو لوٹنے والے دو طالب علموں کو دبئی ابتدائی عدالت نے ایک ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ایک اماراتی اور بحرین کے ایک طالب علم نے 18 جولائی کی صبح 5 بجے ایک ورکر کو بجلی کے جھٹکے دینے والی بندوق سے ڈرا کر اس سے 3 ہزار درہم لوٹے لیے تھے۔

دونوں ملزمان کی عمر 20 سال بتائی جاتی ہے۔

بنگلہ دیشی متاثرہ ورکر نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اپنے گھر کے قریب ایک گروسری سٹور کے باہر چہل قدمی کر رہا تھا جب دو لڑکوں نے اسے روک لیا۔

ورکر نے بتایا کہ ” اچانک ایک گاڑی میرے پاس آ کر رکی اور اس میں سے ایک شخص باہر نکلا جس مجھے پکڑ کر زبردستی گاڑی میں بیٹھا لیا اور مجھے کہا کہ وہ سی آئی ڈی سے ہیں اور انہوں نے میرے اوپر سگریٹ بیچنے کا الزام عائد کیا”۔

ورکر نے بتایا کہ وہ دو لوگ تھے اور ان میں سے ایک گاڑی چلا رہا تھا جبکہ دوسرا اس کے ساتھ بیٹھا تھا۔ ورکرنے بتایا کہ وہ بہت زیادہ ڈرا ہوا تھا اس لیے گاڑی چلانے والے کی شکل نہیں دیکھ پایا۔

جس کے بعد متاثرہ ورکر سے اس کا پرس، موبائل فون اور اماراتی شناختی کارڈ مانگا گیا۔ جو اس نے ملزمان کو دے دیا۔

ورکر نے بتایا کہ پانچ منٹ کے سفر کے بعد اسے اسکا موبائل اور شناختی کارڈ واپس کر دیا گیا اور پھر اسے القوز کے علاقے میں گاڑی سے اتار دیا گیا۔ گاڑی سے اترنے کے بعد اس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ دیکھ لی اور پھر بر دبئی کے علاقے میں واقع کی رپورٹ درج کروادی۔

جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں مجرمان نے بجلی جھٹکے دینے والی گن پولیس کے حوالے کردی اور ورکر سے چھینے گئے پیسوں میں سے 925 درہم پولیس کو دے دیے۔ اور پولیس کو بتایا کہ انہوں اس دن کئی اور ورکروں کو روکا تھا لیکن کسی کے پاس پیسے نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کیا اور متاثرہ شخص نے تھانے میں ان میں سے ایک پہچان لیا تھا۔

تاہم، عدالتی فیصلے کے خلاف 15 دن کے اندر نظر ثانی اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

Source: khaleej Tiems

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button