متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے دو تہائی افراد سمجھتے ہیں کہ یو اے ای پولیس تمام لوگوں کے ساتھ مساوی سلوک کرتی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے یوگوف کے یو اے ای میں کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق 10 میں سے 8رہائشی یعنی 79 فیصد رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ان کی امارات میں پولیس ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے گی۔

جبکہ 66 فیصد افراد کا کہنا ہے پولیس تمام لوگوں کے مساوی سلوک کرتی ہے۔

اس سروے میں پولیس کے اچھے رویے سے متعلق سوال پر 77 فیصد اماراتی شہریوں نے اتفاق کیا ہے جبکہ کے عرب تارکین وطن نے میں سے 70 فیصد افراد نے، ایشیائی تارکین وطن میں سے 62 فیصد افراد نے اور مغربی باشنودوں میں سے 48 فیصد نے اس بات کے ساتھ اتفاق کیا ہے۔

اس سروے کے تحت تمام امارات میں کمیونٹی کو پولیس کے حوالے درپیش مسائل کا احاطہ کیا گیا تھا جس میں لوگوں سے انکی ذاتی سیکیورٹی اور سیفٹی، گھریلوں حفاظت، جرائم اور شہریوں اور رہائشیوں کے پولیس پر اعتماد کے حوالے سے سوالات کیے گئے تھے۔

سروے میں شرکت کرنے والے افراد میں سے 39 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ تھا ہاں انکے علاقے میں پولیس کی طرف سے مہیا کردہ سیکیورٹٰی میں گزشتہ تین سالوں میں اضافہ ہوا ہے۔

51 فیصد افرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں یو اے ای بھر میں پولیس پروٹیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سروے میں ہر امارات میں سے لوگوں نے شرکت کی اور کل 1008 افراد نے شرکت کی۔

Source: The National

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button