متحدہ عرب اماراتٹپس

منی لانڈرنگ کے مقدمے میں دو اعلی عہدیداران کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کی کریمنل کورٹ نے ابوظہبی حکومت کی ملکیتی کمپنی کے بورڈ کے چیئر مین اور کمپنی کے سی ای او کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 15 سال قید کی سزا سانا دی۔
عدالت نے دونوں مدعاعلیہان جرمانے کی سزا سناتے ہوئے 8 بلین درہم کمپنیوں کو واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ایک بیان میں عدالت کی جانب سے بتایا گیا کہ تھا کہ دونوں مدعاعلیہان نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈز نقصان پہنچایا۔
قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے منی لانڈری سے حاصل ہونے والی رقم اور اس کی مالیت کے برابر رقم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس کے علاوہ مدعاعلیہان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سول رائٹس کا دعویٰ کرنے والی دونوں کمپنیوں کو 5 لاکھ 1 ہزار درہم ہرجانہ بھی ادا کریں گے۔ اور قید کی سزا مکمل ہونے پر سی ای او کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
مدعالہیان پر الزمات کی تفصیل درج ذیل ہے:
عدالتی ریکارڈ کے مطابق مدعاعلیہان منی لانڈرنگ، سرکاری فنڈز کے غلط استعمال، جعلی دستاویزات تیار کرنے، اور حاصل کیے گئے فنڈز کی حقیقت کو جان بوجھ کر چھپانے جیسے جرائم میں ملوث تھے۔

مدعاعلیہان نے فنڈ کا غلط استعمال کیا اور انکی لوکیشن، اور نقل و حرکت کو چھپانے کے لیے ان فنڈز کی مختلف کمپنیوں میں جھوٹی سرمایہ کی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button