متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کی ویکسین ، کیا دونوں ویکسین لینا محفوظ ہے؟

[review]خلیج اردو
24 دسمبر 2020
ابوظبہی : دنیا کے اکثریت میں جہاں لوگ کورونا کے حوالے سے ویکسین کے منتظر ہیں وہاں متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے دو دو ویکسین کا اجراء شروع کیا ہے۔

دبئی میں بدھ کے روز کورونا ویکسین کی مفت تقسیم شروع کی گئی ہے۔ رہائشیوں کو پیفزر بائیوٹیک ویکسین مفت میں دی جارہی ہے۔ اس ویکسین کی منظوری امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اینڈمنسٹریشن دی ہے اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے رجسٹر کیا ہے۔

ابوظبہی میڈیا آفس اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ویکسین کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا گیا ہے۔ یہ سوال کونسے ہیں اور ان کے جوابات کیا ہیں۔ یہ مندرجہ زیل ہیں۔

سوال : یہ ویکسن کن کو ملے گی ؟

جواب : ویکسین دینے کے وقت بزرگ شہریوں اور 60 سال سے اوپر کے عمر والے رہائشیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ وہ افراد جن میں کوئی مہلک مرض ہے ، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے فرنٹ لائن ورکرز کو تریض دی جائے گی۔

سوال : کیا ویکسین تمام اماریوں کیلئے ہےَ
جواب : بالکل ایسا ہی ہے۔

سوال : دبئی میں ویکسین کیسے حاصل کی جائے؟
جواب : دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے اسمارٹ اپلیکیشن کے ذریعے اپوائنٹمنٹ لیں یا 800342 پر کال کریں اور اپوائنٹمنٹ لیں۔

سوال : مجھے کہاں سے پیفزر بائیوٹیک ویکسین ملے گی ؟
جواب : یہ ویکسین زبیل پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر ، المیزر پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر ، ناد الہامر پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر ، بارشہ پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر ، اپٹاؤن مردیف میڈیکل فٹنس سنٹر اور ہٹا اسپتال میں دستیاب ہیں۔

سوال : اس ویکسین کی کیا قیمت ہے؟
جواب : یہ ویکسین بالکل مفت ہے۔

سوال : ویکسین لینا لازمی ہے یا اس میں آپ فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں؟
جواب : یہ رضاکارانہ طور پر ہے اگر کوئی شخص ویکسین نہیں لینا چاہتا تو اسے انکار کا اختیار حاصل ہے۔

سوال : کیا یہ محفوظ ہے کہ آپ ایک سے زیادہ طرح کے ویکسین لیں ؟
جواب : نہیں

سوال : کیا وہ شخص جو کورونا وائرس سے متائثر ہے ، ویکسین لے سکتا ہے؟
جواب : جی بالکل وہ ویکسین لے سکتا ہے لیکن کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے تین مہینے بعد

سوال : میں نے دیگر مقاصد کیلئے ویکسین لی ہیں جیسے انفلوئنزا کیلئے ، کیا میں کورنا ویکسین لے سکتا ہوں ؟
جواب : ہاں آپ ایسا کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے آپ کو 4 ہفتوں کی بریک لینی ہوگی ۔

سوال : اگر میں دبئی میں موجود نہیں تو کیا میں ویکسین کی دوسری خوراک موئخر کر سکتا ہوں؟
جواب : یہ انتہائی ضروری ہے کہ ویکسین کا کورس مکمل کیا جائے۔ پہلی خوراک کے بعد دوسری خوراک میں آپ کو 21دن کا وقفہ ہوتا ہے اور یہ آسان ہے کہ آپ اپنے باقی کام ان میں نمٹا کر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

سوال : کیا وہ افراد جو کورونا وائرس کی ویکسین لیتے ہیں ، انہیں سفر کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی ملے گا؟
جواب : ایسا بالکل نہیں

سوال : کیا ویکسین لینے کے بعد میں فیس ماسک کا استعمال بند کر سکتا ہوں ؟
جواب : ایسا بالکل نہیں ، آپ کو تمام حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیئے۔

سوال : کیا مہلک امراض کا شکار افراد کیلئے یہ محفوظ ہے کہ وہ کورونا ویکسین لیں؟
جواب : جی بالکل یہ محفوظ ہے لیکن اس کیلئے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا لازمی ہے۔

سوال : اگر میں مختلف دوائیاں لے رہا ہوں تو کیا میرے لیے یہ ویکسین محفوظ ہیں؟
جواب : آپ اپنے فیملی ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور ان کے مشورے کے مطابق چلیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button