متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد حکام نے الرٹ جاری کردیا،گاڑی چلانے والوں کیلئے اہم معلومات

خلیج اردو
ابوظبہی: منگل کو ابوظہبی کے سویہان روڈ پر ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد گاڑی میں آگ لگی ہے اور واقعے سے ایک ڈرائیور کی ہلاکت ہوئی ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گاڑی سے ڈرائیور کی لاش ملی ہے۔

ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک حادثہ الشمخہ پل سے پہلے سویہان روڈ پر ہوا۔ تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے بعد پولیس نے کلیئرنگ آپریشن کیلئے سڑک کو بند کیے رکھا۔

ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ حکام کو بدھ کی صبح 11 بجے تک آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں وقت لگا جس نے دونوں گاڑیوں کو جلا دیا۔ اس واقعے میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔

ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور ہمیشہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ یہ بھی کہا گیا کہ اگلی اطلاع تک سوئیہان روڈ کو الشمخہ پل سے الفلاح الثانی پل تک دونوں سمتوں میں بند کر دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button