متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 1 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدعرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 1 لاکھ 3 ہزار 196 خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

یو اے ای کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 15 اشاریہ 4 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ اس کے ساتھ فی 100 افراد ویکسین لگائے جانے کی شرح 152 اشاریہ 10 پر پہنچ گئی ہے۔

مزید برآں یو اے ای کے رہائشی اب یو اے ای کی تیار کردہ حیات ویکس نامی کورونا ویکسین بھی لگوا سکتے ہیں۔ یہ ویکسین 18 سال یا اس زائد عمر کے افراد کو لگائی جائی گی۔ ویکسین لگوانے کے لیے وزارت صحت کی موبائل ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔

جبکہ گلف ممالک بشمول یو اے ای کے وہ شہری جنہوں نے کورونا ویکسین مکمل طور پر لگوا لی ہے وہ بغیر قرنطینہ اور سفر سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائے بغیر ہی 26 جون سے سیاحت پر سوئیٹرز لینڈ جا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button