متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اب تک لگائی جانی والی کورونا ویکسین سے متعلق اعداد و شمار جانیے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں جاری کورونا ویکسین مہم سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے یو اے ای وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 1 لاکھ 16 ہزار 418 خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ یو اے ای میں اب تک کورونا ویکسین کی کل 14 اشاریہ 2 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں فی 100 افراد کورونا ویکسین لگائے جانے کی شرح 144 اشاریہ 57 پر ہہنچ گئی ہے۔

مزید برآں، ابوظہبی میں متعدد نجی ہسپتالوں میں سائنو فارم ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کے لیے اپوائنٹمنٹس کو جون کے مہینے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ وی پی ایس ہیلتھ کیئر، این ایم سی ہیلتھ کیئر، اور میڈی کلینک کے تحت چلنے والے ہسپتال اس وقت صرف ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والوں کی بکنگ کر رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button