متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں قانون کے خلاف چھوٹے بچوں کو گاڑیوں کی اگلی سیٹوں پر بیٹھنے کی اجازت دینے پر 180 ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد

خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظہبی میں پولیس نے والدین کے لیے ایک نئی وارننگ جاری کی ہے جس میں دوران سفر انہیں گاڑیوں میں بچوں کی حفاظت کی اہمیت کے بارے میں یاد دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ اقدام اس سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران 180 گاڑیوں پر جرمانہ کیا گیا جنہوں نے 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو گاڑیوں کی اگلی نشستوں پر نہ بٹھانے کے قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ فیملیز کو بچوں کو گاڑیوں کی اگلی سیٹوں پر بٹھانے کی خطرناک روش سے گریز کرنا چاہیے۔

ابوظہبی پولیس کے ایک افسر نے کے مطابق بچوں کو گاڑیوں کی اگلی سیٹوں پر بیٹھنے کی اجازت دینا خطرے سے خالی نہیں۔

دس سال سے کم عمر کے بچوں کو صرف گاڑیوں کی پچھلی سیٹوں پر بیٹھانا چاہیے اور سیٹ بیلٹ پہننا لازمی ہے۔ چار سال سے کم عمر کے بچوں کو مناسب بچوں والی نشستوں پر بٹھانا چاہیے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

10 سال سے کم عمر کے بچوں کو گاڑیوں کی اگلی سیٹوں پر بیٹھانے والے ڈرائیور کو 400 درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس طرح کی گاڑی کو ضبط کرنے سمیت ابوظہبی ٹریفک قانون کے تحت مالک پر 5,000 درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قانون میں ان فیملیز کیلئے 400 درہم جرمانہ بھی مقرر کیا گیا ہے جو چار سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے چائلڈ کار سیٹیں فراہم نہیں کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قانون کے مطابق 10 یا 145 سینٹی میٹر سے کم قد والے بچوں کو گاڑیوں کی اگلی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق چھوٹے بچوں کو چائلڈ سیٹ پر بٹھایا جائے اور گاڑی کے پچھلے حصے میں بیٹھاتے وقت سیٹ بیلٹ سے روکا جائے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایک بچہ بغیر سیٹ بیلٹ والی نشست پر جو اثر محسوس کرسکتا ہے وہ 10 میٹر سے گرنے کے برابر ہے۔ روڈ سیفٹی کے ماہرین کے مطابق کار سیٹ ایسے حادثات کی صورت میں ان کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

ٹریفک رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بہت سے بچے سڑک کے حادثات سے متائثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں زخمیوں اور اموات کی صورت میں خاندانوں کی جانب سے بچوں کو گاڑی کی سیٹیں فراہم کرنے میں ناکامی یا انہیں گاڑی کی اگلی سیٹوں پر بیٹھنے کی اجازتدینا جیسی وجوہات شامل ہے۔

پولیس نے کہا کہ کچھ مائیں اپنے ننھے بچوں کو گود میں اٹھائے کار کی اگلی سیٹوں پر بیٹھی ہوئی تھیں اور یہ حادثے کی صورت میں بچوں کے لیے بہت خطرہ بن جاتی ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے حادثات اور اس کے نتیجے میں زخمی ہونے اور اموات کے خطرے کو کم کرنے کے لیے گاڑیوں کے اندر بچوں کی نشستیں رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ٹریفک حکام نے خبردار کیا ہے کہ جب بچے اکیلے اندر ہوں تو گاڑی کا انجن چلانا بچوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ گاڑی اور اس کے انجن سے چھیڑ خانی کرتے ہیں۔

پولیس کے ایک بیان کے مطابق والدین کے لیے اپنے بچوں کو بڑوں کی نگرانی کے بغیر گاڑیوں میں چھوڑنا ایک انتہائی خطرناک لاپرواہی ہے جو بچوں کی اموات سمیت سنگین نتائج کا باعث بنتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button