متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : 19 سالہ جوان کی گاڑی کھمبے میں جاٹکرانے سے ہلاکت ہو گئی

خلیج اردو
28 جون 2021
راس الخیمہ : 19سالہ ایمراتی نوجوان کی راس الخیمہ کے خور خاویر روڈ پر خطرناک حادثے میں ہلاکت ہوئی ہے۔ البیان کے مطابق راس الخیمہ پولیس کو ایک حادثے کی اطلاع دی گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی پٹرولنگ ٹیم اور ایک ایمبولینس جائے حادثہ پہنچی اور ان کو معلوم ہوا کہ ڈرائیور نے گاڑی چلاتے وقت اپنا کنٹرول کھویا ہے اور ایک کھمبے میں جاگھسا ہے۔

زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق میت خاندان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے متائثرہ خاندان سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں تاکہ ان کو ایسے کسی حادثے کا سامنا نہ ہو۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button