متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مزدوروں کیلئے بہترین فیصلہ : سخت دھوپ کی وجہ سے تین مہینوں کیلئے دوپہر کے وقفے کا اعلان ، عمل درآمد نہ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی وزارت نے 15 جون سے 15 ستمبر تک مختلف پراجیکٹ اور تعمیراتی مقامات پر مزدوروں کے لیے دوپہر کی بریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس بریک کے ضابطے کے مطابق دوپہر 12:30 سے 3 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ فیصلہ مزدوروں کے لیے کام کرنے کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے اور گرمیوں کے مہینوں میں زیادہ درجہ حرارت کے خطرے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

قائم مقام اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے معائنہ امور محسن النسی کا کہنا ہے کہ موہری نے لگاتار 18ویں سال اس فیصلے کو لاگو کیا ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ اس اصول کی وجہ سے ملازمین کے گرمی کی تھکن اور ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے کے معاملات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ میڈ ڈے بریک کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر ایک مزدور کے حساب سے 5,000 کا انتظامی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر ان ملازمین کی تعداد زیادہ ہو جو مڈ ڈے بریک میں کام کریں گے تو اس صورت میں 50,000 درہم تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

الناسی نے نجی شعبے کی کمپنیوں کے مثبت کردار اور تعاون کی تعریف کی جنہوں نے گزشتہ برسوں میں دوپہر کے وقفے کو نافذ کرنے کا عزم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملازمی اور آجروں کو مخصوص اوقات میں کام کی پابندی پر عمل کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے پر توجہ مرکوز کرنے والے بیداری کے مختلف اقدامات کو ملک بھر میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا۔

عوام ان پابندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع وزارت کے کال سینٹر کے ذریعے 600590000 پر پیر سے ہفتہ، صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک، متعدد زبانوں میں دینے سمیت اتھارٹی کی ایپ پر اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button