متحدہ عرب امارات

تین خواتین کی جانب سے ایک آدمی کو مساج دینے کی لالچ دے کر لوٹ لیا گیا

خلیج اردو
19 فروری 2021
دبئی : دبئی کی ایک عدالت میں تین افریقی خواتین پر ایک شخص کو مساج کیلئے ورغلا کر لوٹنے کا الزام ہے۔ خواتین نے اس شخض سے 280050 درہم لوٹ لیے۔ خوتین نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر آدمی کو ورغلایا اور پھر چاقو سے انہیں مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے لوٹ لیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق واقعہ 14پچھلے سال نومبر کو پیش آیا۔ تینوں خواتین نے اس آدمی کو ایک پارلر میں مساج کی لالچ دی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دوسری خوبصورت خواتین کی تصویریں لگائیں تھیں ۔ متائثر شخص نے ان سے رابطہ کیا اور ان کے دیئے ہوئے پتے پر پہنچا۔

جب آدمی وہاں پہنچا تو تینوں خواتین نے انہیں پکڑا اور ان پر چاقو رکھ کر انہیں دھمکیاں دیں۔ ان خواتین نے انہیں بنک ڈیٹیل فراہم کرنے کا کہا ، ان خواتین نے اس شخص کو مجبور کیا کہ وہ ان کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرے۔ انلائن پیمنٹ سسٹم سے اس شخص نے ہزاروں درہم لوٹ لیے۔

ایک ملزمہ نے اے ٹی ایم کارڈ سے 30 ہزار درہم نکلوائے اور ان خواتین نے متائثرہ شخص سے 3800 ہزار درہم نقد بھی چھین لیے۔

اس شخص کو اگلے روز تک فلیٹ میں بند کیا گیا تاکہ وہ ان کیلئے رقم ٹرانسفر کر سکے۔ ایک بار جب اس شخص کو آزاد کیا گیا تو اس نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد خواتین ملزمان کی تلاش کی اور اسے گرفتار کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button