متحدہ عرب امارات

تین سالہ بچی دبئی پولیس کی رضا کار بن گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے کمیونٹی پروگرام پازیٹیو اسپرٹ میں حال ہی میں تین سالہ بچی دانیا خالد نے بطور رضاکار شمولیت اختیار کی ہے۔ دانیا نے اس اقدام میں ‘ہماری گرمیاں مزے سے بھرپور ہیں’ نامی پروگرام کے تحت شرکت کی۔

دانیا نے دبئی پولیس کے ساتھ بطور رضاکار اپنے والد کی سرپرستی میں مزدوروں کے رہائشی علاقوں میں پانی، مشروبات، اور چھتریاں تقسیم کیں۔

اس پروگرام کی معاؤن فاطمہ بہاجیر کا کہنا تھا کہ اس بچی کی اس پروگرام میں شرکت بچوں میں رضاکارانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب پیدا کرنے کے فریم ورک کے تحت ہے۔ مزید برآں، دانیا volunteer.ae نامی پلیٹ کے تحت ایک رجسٹر رضاکار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام پر عمل در آمد کے دوران کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کیا گیا۔ تاکہ اس پروگرام میں حصہ لینے اور اس مستفید ہونے والے افراد کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دانیا کے باپ میں اس موقع پر بات کرتے ہوا کہ وہ اپنی بیٹی میں رضاکارانہ سرگرمیوں، تعاؤن، اور معاشرے کی خدمت کی ترغیب پیدا کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دانیا کئی رضاکارانہ پروگراموں میں شرکت کر چکی ہے اور انکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہوں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button