خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں منشیات برآمد کرنے والا 4 رکنی گروہ پکڑا گیا، پتھروں میں چھپائے گئے 600,000 کیپسول برآمد

خلیج اردو: ابوظہبی میں ایک چار رکنی گروہ تعمیراتی پتھروں کے اندر چھپائے گئے 600,000 کیپٹاگون کیپسولز کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔

جمعرات کو ابوظہبی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘زہریلے پتھر’ نامی کارروائی میں چار عرب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جو ملک میں منشیات کی تقسیم کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ابوظہبی پولیس میں کریمنل سیکیورٹی سیکٹر کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد سہیل الراشدی نے منشیات کے اسمگلروں کا تعاقب کرنے اور ان کی گرفتاری کے لیے ایک مربوط حکمت عملی پر عمل کرنے میں فورس کی گہری دلچسپی پر زور دیا ہے، اور قطع نظر اس کے کہ وہ اپنی مجرمانہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف اختراعی طریقے استعمال کرتے ہیں، فورس انکو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنیکی حکمت عملی اپنائے۔

منشیات کو قبضے میں لینے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے، اینٹی نارکوٹکس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طاہر غریب الظہری نے وضاحت کی کہ اس گروہ نے منشیات کو ‘جدید’ طریقے سے تعمیر کے لیے استعمال ہونے والے پتھروں کے اندر چھپانے کی کوشش کی۔

"لیکن موثر اور قابل قانون نافذ کرنے والے افسران نے انہیں اپنے مقصد کو حاصل کرنے سے روک دیا،” الظہری نے کہا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ابوظہبی پولیس کی کامیاب منشیات کی گرفت بشمول گینگ کی گرفتاری اس گروہ کی گرفتاری کی وجہ متحدہ عرب امارات کے رہنمائوں کی حمایت ہے تاکہ ایسے معاملات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے ضروری ذرائع فراہم کیے جا سکیں۔ یہ تعاون جرائم کی جلد نشاندہی اور روک تھام کے ذریعے ملک میں سلامتی اور تحفظ کو بڑھانے کی قومی حکمت عملی کے حصول کی کاوشوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

سینئر افسر نے کمیونٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ ابوظہبی پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط کریں، نوجوانوں میں منشیات کی تجارت اور برے راہ روی کی لعنت سے لڑنے کے لیے، حکام کو ایسی مجرمانہ سرگرمیوں کی اطلاع ضرور دیں۔

پولیس نے عوام کو خاص طور پر سوشل میڈیا پر منشیات کے فروغ کی تشہیر کیخلاف بھی موثر ردعمل دینے کے بارے خبردار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button