متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : چالیس رکنی گینگ کو منی لانڈرنگ پر لاکھوں درہم جرمانہ اور جیل کی سزا

خلیج اردو
17 اگست 2021
ابوظبہی : چالیس رکنی گینگ کو پانچ اور دس سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے کیونکہ وہ منی لانڈرنگ اور دیگر اسٹاک مارکیٹ فراڈ میں ملوث تھے۔ ان ملزم کو مشترکہ طور پر 860 ملین درہم فراہم کیے گئے ہیں۔

اس گینگ نے متائثرین کو بتایا کہ ان کی جانب سے سرمایہ کاری کو ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کیا جائے گا جسے وہ فوئن کہتے ہیں۔ بعد میں متائثرین کو معلوم ہوا کہ یہ سب فراڈ ہے۔

ابوظبہی کریمینل کورٹ جو منی لانڈرنگ اور ٹیکس ایویژن سے متعلق کرائمز کے معاملات دیکھتا ہے، نے 23 ملزمان کو دس سال اور دس ملین درہم دی۔

گیارہ ملزمان کو سات سال جیل کی سزا اور دس ملین درمانہ کیا گیا۔ پانچ دیگر ملزمان کو چھ مہینہ جیل اور بیس ہزار درہم جرمانہ کیا گیا کیونکہ ان کے پاس غیر قانونی ذرائع سے رقم حاصل کی گئی تھی۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی ایجنٹوں کو اس گروہ کے بارے میں بتایا گیا جس میں 17 اماراتی ، 16 ایرانی ، دو ہندوستانی ، ایک سعودی ، ایک موریطانیہ ، ایک امریکی ، ایک یونانی اور ایک کوموروس جزیرہ کے شہری شامل تھے۔

استغاثہ نے بتایا کہ یہ گروہ مالی دھوکہ دہی ، منی لانڈرنگ اور بغیر لائسنس کے معاشی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

تفتیش سے پتہ چلا کہ اس گینگ نے کئی لوگوں کو اپنے پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا جو کہ مبینہ طور پر اسٹاک مارکیٹوں میں تجارت کر رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ گینگ نے سرمایہ کاروں اور شیئرہلوڈرز سے 16-18 فیصد منافع کا وعدہ کرنے کے بعد ان سے رقم وصول کی۔

ان ملزمان نے متائثرہ افراد سے کہا کہ وہ ان کے شیئر کی آگ تجارت بھی کریں گے۔ یہ مختلف کمپنیوں اور انفرادی افراد کی جانب سے کیا گیا تھا۔

متائثرین نے ابوظبہی میں حکام سے شکایت کی کہ وہ ان کے معاشی معاملات کی تحقیقات کرے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button