متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اب تک لگائی جانے والی کورونا ویکسین کے حوالے سے اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 49 ہزار 79 خوراکیں لگائی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ویکسین سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اب تک کورونا ویکسین کی کل 17 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگائے جانے کی شرح 172 اشاریہ 26 خوراکیں فی 100 افراد ہوگئی ہے۔

مزید برآن، موڈرنا ویکسین بنانے والی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کی ویکسین کم از کم 6 ماہ تک کورونا کے خلاف شدید مؤثر ہے۔ اور کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف جاری ٹیسٹوں میں ویکسین کی کارکردگی ڈیلٹا قسم کے خلاف بھی مضبوط رہی ہے۔

یاد رہے کہ فیز تھری کے کلینکل ٹرائل کے نتائج کے مطابق موڈرنا ویکسین کورونا کے خلاف 93 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی تھی۔

مزید برآں، ورلڈ ان ڈیٹا ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں کم از کم 26 اشاریہ 6 فیصد آبادی کو اس وقت تک کورونا ویکسین کی کم از کم 1 خوراک لگائی جا چکی ہے۔ جبکہ دنیا کی 15 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button