خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: راس الخیمہ حادثے میں 5 افراد ہلاک، ایک زخمی

خلیج اردو: راس الخیمہ میں ایمریٹس روڈ پرٹریفک حادثے میں ایک گاڑی کے اچانک الٹنے اور ٹرک سے ٹکرانے سے پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والا زخمی عرب شہری تھا جس کو وزارت داخلہ کی مدد سے ہوائی جہاز سے منتقل کیا گیا۔

بغیراشارہ دئیے لین بدلنا یا تبدیل کرنا متحدہ عرب امارات میں حادثات کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس سال اپریل میں، ابوظہبی پولیس نے اچانک لین کی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والے سڑک حادثات کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

RAK پولیس کے ایک اہلکار نے پچھلے سال کہا تھا، "اچانک مڑنا سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے انتہائی خطرے اور الجھن کا باعث بنتا ہے، خاص طور پر ہائی ویز پر، کیونکہ خلاف ورزی کرنے والے سگنل استعمال کیے بغیر لین بدل دیتے ہیں۔”

ٹریفک کی خلاف ورزی پر1,000 درہم جرمانہ اور چار ٹریفک بلیک پوائنٹس جرمانہ ہیں۔

سرخ بتی کراس کرنے سے ایک شخص ہلاک

ام القوین میں ایک عرب موٹرسائیکل سوار ریڈ سگنل کو پارکرنے اور کار سے ٹکرانے سے ہلاک ہو گیا۔ حادثہ صبح 3 بجے کے قریب ایک مال کے قریب پیش آیا۔

حادثے میں متوفی کے پیچھے سوار ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ کار کے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں جائے وقوعہ پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button