متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : وہ رعایتی اسکیمیں جن سے ابھی بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

خلیج اردو
31 دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کیلئے اہم قومی دنوں کے موقع پر جو اسکیمیں دیں گئیں تھیں ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جن سے اب بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اس سال امارات کے قومی دن پر قانون نافذ کرنے والے حکام نے شہریوں اور رہائشیوں کو ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا۔ ان اسکیموں سے آپ اب بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

عجمان

بدھ کے روز عجمان پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت میں 15 جنوری تک توسیع کی ہے۔ اس میں ہر قسم کے جرمانے شامل ہیں جو 23 نومبر سے پہلے ہوئے ہیں۔

راس الخیمہ

دسمبر 24 پر راسلخیمہ کے پولیسڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ وہ اپنے ٹریفک جرمانوں پر اعکلان کیے گئے 50 فیصد رعایتوں میں توسیع کریں گے۔ اسنحوالے سے 3 جنوری 2021 تک ادایگیوں پر 50 فیصد رعایت ہو گی۔ اس کے علاوہ ٹریفک فائل سے بلیک پوائنٹس ہٹائے جائیں گے اور گاڑی کی ضبطگی بھی ختم ہو گی۔

شارجہ
شارجہ میں 2 دسمبر سے 49 دنوں کیلئے جرمانوں میں 50 فیصد رعایتوں کا کہا گیا تھا اس میں انتہائی سنگین خلاف ورزیوں کے علاوہ باقی خلاف ورزیوں پر رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ تمام ٹریفک پوائنٹس ختم ہوں گے اور گاڑی کی ضبطگی کی چھڑائی جائے گی۔

ام القوین

ام القوین پولیس نے ٹریفک جرمانوں پر پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ رعایت 2 جنوری 2021 تک ہے۔ تمام بلیک پوائنٹس کینسل کیے جائیں گے اور ضبط شدہ گاڑیاں بھی چھڑائی جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button