متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان ہوگیا

 

خلیج اردو

02 ستمبر 2021

ام القوین : ام القوین میں ٹریفک جرمانوں پر پچاس فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ڈسکاونٹ ان خلاف ورزیوں اور جرمانوں پر عائد ہے جو یکم اگست 2021 سے پہلے کے ہوں۔

 

اس کیلئے صارفین پانچ ستمبر سے 9 ستمبر کے درمیان یہ آفر لے سکتے ہیں۔ یہ آفر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے ، غیرقانونی طور پر کار میں موڈیفیئکیشن کرنے جیسی خلاف ورزیوں کیلئے نہیں ہے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام متحدہ عرب اماررات کی پچاس سالہ تقریبات اور وزارت داخلہ کا جشن منانے کیلئے ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button