
خلیج اردو
15 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک جرمانوں پر رعایت دی گئی تھی جو مختلف امارات میں تناسب اور تاریخ کے لحاظ سے الگ تھی۔ ملک کے 49 ویں قومی دن کے موقع ہر دی جانے والی یہ رعایت آج مختلف ریاستوں میں ختم ہو رہی ہے۔
عجمان
عجمان پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ڈسکاؤنٹ اسکیم میں کیا گیا اضافہ آج ختم ہوگا۔ یہ رعایت قومی دن سے ایک مہینے کیلیے دی گئی تھی تاہم 30 دسمبر کو اس میں 15 جنوری تک کیلیے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس رعایت کا اطلاق 23 نومبر سے پہلے کیلیے ہوئے جرمانوں پر ہے۔ تاہم سنگین خلاف ورزیوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا جیسے بے ہنگم گاڑی چلانے ، غیر قانونی طور پر گاڑی کی موڈیفیکیشن ، کورونا وائرس کے حوالے سے کی گئی خلاف ورزی کی صورت میں یہ رعایت نہیں ہو گی۔
فوجیرہ نومبر میں ، فوجیرہ پولیس نے بھی امارات کے 49 ویں قومی دن کے موقع پر امارات کے تمام تر ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔ اسکیم کا خاتمہ آج 15 جنوری کو ہورہا ہے۔ اس رعایت کا اطلاق یکم دسمبر سے پہلے رجسٹرڈ ہونے والے ٹریفک خلاف ورزیوں پر ہوگا۔ اس میں ہر قسم کی گاڑیوں اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ حکام نے اعلان کر رکھا ہے کہ تمام سیاہ نکات بھی منسوخ کردیئے جائیں گے اور ضبط شدہ گاڑیاں بھی واپس دیں جائیں گی۔