متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: متروکہ گاڑیوں پر عائد جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں سڑکوں پر کھڑی گرد سے اٹی متروکہ کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔

ابوظہبی بلدیہ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی گاڑی عوام مقام پر ایک طویل عرصے کے لیے کھڑی پائی گئی تو گاڑی ضبط کر لی جائے گی اور مالک پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بلدیہ کا کہنا ہے کہ  مانیٹرنگ کے بعد ایسی گاڑیوں پر تین دن کی وارننگ کا اسٹیکر چسپاں کیا جائے گا۔ اس دوران اگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو پھر گاڑی وہاں سے اٹھا لی جائے گی۔

حکام کے مطابق اگرچہ گاڑی ضبط ہونے پر جرمانہ 3 ہزار درہم ہے لیکن اگر مالک گاڑی کے ضبط کے ہونے کے 30 دنوں کے اندر اندر جرمانہ ادا کرتا دیتا ہو تو اسے 50 فیصد رعایت دی جائے گی اور اس سے 1500 درہم جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

اس مہم کا مقصد شہریوں اور رہائشیوں کو احساس دلانا ہے کہ عوامی مقامات پر طویل عرصۓ کھڑی گاڑیاں ان کے ماحول کو کیسے متاثر کرتی ہیں اور یہ مہم گاڑیوں کے مالکان کو سیکھاتی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو اچھی حالت میں کیسے رکھ سکتے ہیں۔

بلدیہ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں متروکہ گاڑیاں ملی ہیں۔ اور ان میں سے متعدد گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button