متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو

عجمان: عجمان پولیس نے امارات بھر میں ٹریفک جرمانے پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق 21 نومبر 2022 سے 6 جنوری 2023 تک ہے۔

 

عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی نے کہا کہ اس کمی کا اطلاق 11 نومبر سے پہلے کی جانے والی تمام ٹریفک خلاف ورزیوں پر ہوتا ہے۔

 

تاہم اس میں سنگین خلاف ورزیاں شامل نہیں،وہ درج ذیل ہیں۔

 

اگر کوئی شخص ایسی ڈرائیونگ کرے جس سے دوسرے ڈرائیور، مسافر یا دیگر امن وامان کو خطرہ ہو۔

کوئی بھاری گاڑی اس طرح سے ڈرائیو کرنا جو دوسروں کی زندگیوں کیلئے خطرہ پیدا کرے۔

ہیوی ٹریفک چلاتے ہوئے ریڈ سگنلز سے کراس کر جانا۔

جب ٹرک ڈرائیور اس انداز میں اوور ٹیک کریں کہ جہاں اورٹیکنگ کی اجازت نہ ہو۔

اپنی گاڑی کے انجن میں اس طرح سے تبدیلی کرنا جو قانون کے مطابق اجازت نہ ہو۔

ہلکی گاڑی کے ساتھ ریڈلائیٹ کو پھلانگ کر جانے پر بھی یہی سزا ہوگی۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button