متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں سال 2020 کے دوران 55 ہزار افراد نے خون عطیہ کیا

 

خلیج اردو آن لائن:

گزشتہ سال کورونا وبا کے دوارن ابوظہبی بلڈ بینک سروسز کو 55 ہزار افراد نے اپنا خون عطیہ کیا۔

ابوظہبی بلڈ بینک سروسز ابوظہبی میں خون کا عطیہ اکٹھا کرنے والی واحد سروس ہے۔ جسے گزشتہ سال خون عطیہ کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرانسفارم کیا گیا تھا اور خون کی 60 ہزار بوتلیں جمع کی گئی تھیں۔

ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی سیہا کہ قائم مقام آپریشنز آفیسر ڈاکٹر مروان الکعبی نے ہیلتھ کیئر سسٹم کی سپورٹ کے لیے عوام کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا ہے۔

الکعبی نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ خون عطیہ کریں اور ہنگامی امداد حاصل کرنے والے ہزاروں  مریضوں کی زندگیوں کو متاثر کریں۔

انکا کہنا تھا کہ "ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے پیدا ہونے والے احساس سے بڑھ کر کوئی احساس نہیں ہے۔ لہذا ہم ابوظہبی کے عوام سے عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں ہم خون جمع کرنے کے اس قابل اعتماد عمل کو تندہی سے جاری رکھیں گے”۔

ابوظہبی بلڈ بینک سروس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر حدا الشمسی نے بھی عوام کے اس عمل کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ خون کی ایک بوتل تین زندگیاں بچانے میں کام آ سکتی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ "ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ہمارے مریضوں کی جلد صحت یابی کو یقینی بنا سکتے ہیں”۔

لہذا اگر آپ خون عطیہ کرنا چاہتے ہیں تو ابوظہبی میں 02-8191700، العین میں 03-7174191 پر جبکہ الظفرۃ میں 02-8072887 پر کال کر کے اپنی اپوائنٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button