متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 56131 کرونا ویکسین لگوائے گئے ہیں

خلیج اردو
20 اگست 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنتوں میں 56,131 کرونا ویکسین لگوائے گئے ہیں۔ وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ابتک 16.6 ملین کرونا ویکسین لگوائے گئے ہیں۔ سو لوگوں کے حساب سے 176.18 ویکسین لگوائے جا چکے ہیں۔

سی این بی سی ٹی وی 18 نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈین ڈرگ ریگولیٹر کی سبجیکٹ ماہر کمیٹی نے زائڈس کیڈیلا کی تین خوراکوں کی کرونا وائرس ویکسین کیلئے ہنگامی استعمال کی منظوری کی سفارش کی ہے۔

برطانیہ کے ہیلتھ ریگولیٹر نے کرونا وائرس کی روک تھام اور علاج کیلئے ریجنرون اور روچے کی تیار کردہ اینٹی باڈی کاک کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اس نے جمعہ کو رپورٹ دی ہے کہ یہ جلد ہی اسے مریضوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

میڈیسنز اور ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) نے کہا کہ دوا روناپریو انفیکشن کو روکنے ، شدید کرونا وائرس انفیکشن کی علامات کو ختم کرنے اور اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ علاج کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہمارے اسلحے میں ایک اہم اضافہ ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button