متحدہ عرب امارات

یو اے ای: سول ڈیفنس کے افسر نے تنہا 9 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد 8 کوہ پیماؤں کو ڈھونڈ لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی راس الخیمہ امارات کے سول ڈیفنس محکمے کے نان کمیشنڈ افسر یوسف الحبسی نے 9 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد وادی نقب میں ایک پہاڑ پر پھنس جانے والے 8 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا۔

راس الخیمہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر برگیڈیئر محمد عبداللہ الذابی نے بتایا کہ جب ٹریکرز کے گم ہوجانے کا الرٹ موصول ہوا یوسف اس وقت ڈٰیوٹی پر تھا۔

انہوں بتایا کہ اس اطلاع کے موصول ہونے کے بعد "ہم نے یوسف کی خدمات حاصل کرنا کا فیصلہ کیا، کیونکہ یوسف خود ایک کوہ پیماں ہے اور ایسے پہاڑی علاقوں کا ماہر ہے”۔

یوسف نے مشن ملنے کے فوری بعد جمعے کی شام 4 بجے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جو 9 گھنٹے تک جاری رہا۔

یوسف رات کے ایک بجے اندھیرے میں کوہ پیماؤں کی لوکشین معلوم کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

رات کے وقت کوہ پیماؤں تک پہنچنے کے بعد یوسف دن چڑھنے تک انکے ساتھ رہا اور اگلے دن انہیں لے کر واپس آیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button