متحدہ عرب امارات

ابوظہبی:حکام نے ورکروں کے 40 ملین درہم کے مالی معاملات کو حل کرلیے

خلیج اردو 10 دسمبر 2021

ابوظہبی: ابوظہبی پولیس اور جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے 2490 ورکروں کے مالی معاملات حل کر دئیے۔ابوظہبی پولیس کی لیبر کرائسز ٹیم نے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے لیبر کورٹس کے ہمراہ ملکر مختلف کمپنیوں کے ورکروں کے مالی معاملات کو مختصر ترین عرصے میں حل کیا ہے۔

ابوظہبی میں لیبر کرائسز کمیٹی کے چیئرمین بریگیڈیئرمسلم محمد العمیری نے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے لیبر کورٹس اور پولیس لیبر کرائسز ٹیم کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔

کمیٹی نے ورکروں کی جانب سے کیے گئے دعووں کی مد میں 40 عشاریہ آٹھ ملین درہم فراہم کیے ہیں۔کمیٹی کی جانب سے یہ کوششیں تنازعات کے حل کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button