متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:گھریلو تشدد اور اور بدسلوکی کی وجوہات جاننے کیلئے سروے کا آغاز کر دیا گیا،حکام نے شہریوں پر سروے میں شرکت پر زور دیا ہے

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے ایک سروے کروایا جارہاہے جس میں گھریلو تشدد اور بدسلوکی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔حکومت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس سروے میں شرکت کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بہتر حقائق معلوم ہوسکے۔

 

کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ابوظہبی سینٹر فارشیلٹر ہیومینیٹیرین کئیر کے تعاون سے بنائے گئے سروے میں ایسے سوالات شامل کئے گئے ہیں جن میں گھریلو تشدد کی وجوہات اور اسباب پر توجہ دی گئی ہے۔اس سروے کے نتائج سے حکومتی اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ  لیا جائے گا۔اس سروے کے نتیجے میں متاثرین کو انکے کاندان اور دیگر افراد سے دوبارہ ملانے کیلئے کام کیا جائے گا۔

اس سروے میں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد پر شرکت کرنے کیلئے زور دیا گیا ہے۔اس سروے کا مقصد کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ان مسائل کی وجوہات کو سمجھنے اور ساتھ ہی انکے حل کے حوالے سے اقدامات کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ڈی سی ڈی کے انڈر سیکریٹری انجیئر حماد علی کا کہنا ہے کہ یہ سروے حکومت کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔حکومت خاندانوں کو درپیش چیلنجز سے بچانے اور خاندانی بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔

حکام کے مطابق سروے میں پوچھے گئے سوال گھریلو تشدد کو روکنے اور خاندانی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے طریقہ کار کی نشاندہی کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔یہ سروے شہریوں کو خاندانی میل جول اور باھئی چارے کو فروغ دینے کے حوالےسے آگاہی فراہم کرنے میں بھی کردار اداکرے گا۔

اس سروے میں حاصل کیا گیا تمام ڈیٹا کو خفیہ رکھا جائے گا۔اس ڈیٹا کو صرف معلومات مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button