متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس ایس اوپیز کی خلاف ورزی ، دارلحکومت بھر میں کریک ڈاؤن جاری ، 354 کاروباری مراکز بند کر دیں گئیں

خلیج اردو
17 فروری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی بھر میں حکام کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ان 354 کاروباری مراکز کو بند کر دیا ہے جو اپنے ملازمین یا اپنی کاروباری سرگرمیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوئے تھے۔ اپنے ملازمین کیلئے کورونا وائرس سے محفوظ ماحول مہیا کرنے میں ناکام ہوئے تھے جس وجہ سے ان کے ملازمین کو کورونا وائرس لاحق ہوگیا۔

ابوظبہی ایکنامک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ایس ا وپیز پر عمل درآمد کو لے کر مختلف کاروباری مراکز میں معائنہ جاری ہے۔ حکام کی جانب سے معائنہ کیا جارہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوئی کوتاہی تو نہیں برتی جارہی ہے۔ اس حوالے سے معائنے کے دوران 354 کاروباری مراکز کو بند کر دیا گیا ہے جو حکام کی جانب سے جاری کیے گئے ضوابط پر عمل درآمد نہیں کروا پائے تھے۔ ایکنامک ڈیپارٹمنٹ نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ کاروباری مراکز اپنے معاشرتی ذمہ داریوں کو ادا کرتے ہوئے یقینی بنائیں کے ان کے ملازمین اور ان کے ساتھ لین دین کرنے والوں کو محفوظ بنانے کیلئے لازمی اقدمات کیے گئے ہیں۔

اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ 325 کمپنیاں ابوظبہی ، العین اور الدفرا میں بند کیا گیا کیونکہ ان کے ملازمین کورونا وائرس سے متائثر ہوئے تھے۔ 29 دیگر کو اس وجہ سے بند کیا گیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کیلئے حکام کے مقرر کیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا تھا۔

ابوظبہی ایکنامک ڈیپارٹمنٹ نے تمام بزنس مالکان کو خبردار کیا ہے کہ ان پر زیادہ معاشرتی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو کورونا وائرس سے محفوظ بنائیں ۔ اس کے علاوہ حکام کی جانب سے جاری احکامات پر من و عن عمل درآمد کروائیں تاکہ ملک کو کورونا سے محفوظ بنایا جا سکے۔ ایکنامک ڈیپارٹمنٹ نے معاشرے میں عوام اور بزنس مالکان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے اور انہیں حکام کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا ہے۔

بزنس مالکان کو بتایا گیا ہے کہ اپنے ملازمین اور ان سے لین دین کرنے والوں کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ احتیطاطی تدابیر پر انتہائی سختی سے عمل کرانا لازمی ہے کیونکہ جب تک ویکسین کے نتائج نہیں آتے ہمارے پاس واحد راستہ احتیاط کا ہے۔ ایکنامک ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والون کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button