متحدہ عرب امارات

ابوظہبی:شاندار یاس بے واٹر فرنٹ افتتاح کیلئے تیار

خلیج اردو 22 نومبر 2021

ابوظہبی:یاس جزیرے پر تفریح اور مخلتف تفریحی برادذ کا گھر سمجھے جانے والا یاس بے واٹر فرنٹ یکم دسمبر کو مہمانوں کیلئے کھولا جائیگا۔یاس بے پر مختلف تفریحی برانڈز،عالمی معیار کے ہوٹلز میسر ہونگے جن میں ہلٹن ابوظہبی،یاس آئی لینڈ ہوٹل اور اتحاد ایرینا شامل ہیں۔

 

 

میرال کے چیف پورٹفولیو آفیسر گرجیت سنگھ کہتے ہیں کہ یہ نئی منزل تفریح کے ساتھ ساتھ شراکت داری اور سرمایہ کاری کے لئے بھی بہترین تین مواقع فراہم کرے گا۔غیرمعمولی تجربات اور ایڈونچرز پر مشتمل یہ منزل مہمانوں کے استقبال کے لیے منتظر ہے۔

 

 

یاس واٹر فرنٹ کی منفرد جمالیات خلیج عرب کے حیرت انگیز مناظر پیش کرتی ہے جس نے متعدد آرٹ ورک کو متاثر کیا اور منزل کے ماحول کو بھرپور بنایا ہے۔ منکی برڈز،فیٹسپیٹرل اور بیسٹمین جیسے بین الاقوامی فنکاروں نے مقامی ثقافت،تاریخ اور ابوظہبی کے ممتاز فن تعمیر سے متاثر ہوکر خصوصی ٹکڑوں کو تیار کیا ہے۔
یاس واٹر فرنٹ کے افتتاح کے موقع پر آنے والے مہمان تفریح، پرفارمنس،میوزیکل نائٹس اور پریڈس کے ساتھ ساتھ آتشبازی کے شاندار مظاہرے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

 

 

واٹر فرنٹ ابوظہبی کے مشہور مقامات فیراری ورلڈ،وارنر بروس ،ورلڈ ابوظہبی اور یاس واٹر ورلڈ سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button