متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

یو اے ای نے پاکستان میں پولیو مہم کے دوران 16 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

 

خلیج اردو آن لائن:

گو کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروبار دنیا منجمند ہو گیا تھا، لیکن یو اے ای پولیو کے خاتمے کے مشن پر مسلسل کام کرتا ہے۔  متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں جولائی اور ستمبر کے درمیان پولیو مہم کامیابی سے جاری رکھی اور مکمل کی۔

ایمریٹس پولیو کمپین کی جانب سے ورلڈ پولیس ڈے سے پہلے جمعے روز بتایا گیا ہےکہ پاکستان میں یو اے ای جانب سے شروع کی گئی پولیو مہم کے دوران جولائی اور ستمبر کے دوران 16 ملین سے زائد بچوں کو 28 ملین سے زائد پولیو ویکسین کی خوراکیں دیں گئیں۔

ایمریٹس پولیو کمپین 2014 میں لانچ کی گئی تھی جو کہ یو اے ای پاکستان تعاون پروگرام کا حصہ ہے۔ اور یہ کمپین متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے حکم پر شروع کی گئی تھی۔

ایمریٹس پولیو کمپین پاکستان میں افواج پاکستان، بین الاقوامی انسداد پولیو اور پاکستانی وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

اس کمپین کے لانچ کیے جانے سے اب تک یہ کمپین پاکستان میں 86 ملین بچوں تک پہنچ چکی ہے 483 ملین پولیو ویکسین پلا چکی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کی وجہ سے دنیا بھر میں پولیو مہمات کو روک دیا گیا تھا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی بہت سارے ماہرین صحت کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی اگر پولیو ویکسین جلد شروع نہیں کی جاتی تو دنیا میں پولیو بیماری سے ایک بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

لہذا ایمریٹس پولیو کمپین نے ان چیلنجز کا سامنا کیا اور مہم دوبارہ سے شروع کردی یوں کورونا وائرس کے دوران پولیو مہم دوبارہ سے شروع کرنے والا پہلا پروگرام بن گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button