متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس سے متائثرہ ممالک کیلئے امداد ، یو اے ای کا حصہ کل امداد کا 80 فیصد ہے

خلیج اردو
28 جولائی 2021
دبئی : کرونا وائرس کے بعد متائثرہ ممالک میں امداد پہنچانے کے معاملے پر عالمی امداد کا 80 فیصد متحدہ عرب امارات نے دیا ہے۔ ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ امارات نے کل 2154 ٹن میڈیکل امداد ، سکریننگ کی اشیاء اور ذاتی تحفظ کی اشیاء اور ٹیسٹنگ کٹ 135 پر مشتمل سامان ممالک میں پہنچایا۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے 196 میڈیکل امدادی پروازیں چلائیں۔ سوڈان ، گونیا کوناکرے ، مایوریٹانیہ ، سیری لون ، لبنان اور اردن میں چھ فیلڈ اسپتال کا قیام شامل ہے جبکہ ترکمانستان میں مکمل لیس ایک موبائل کلنک کا قیام شامل ہے۔

ہومنٹرین سٹی کے مطابق دبئی میں امدادی تنظیموں کے 117 تنظیموں سے امدادی سامان پہنچایا گیا۔ امارات نے انسانی ہمدردی کیلئے دس ملین ڈالر کے امداد میں بھی حصہ لیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button