متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایئرلائن نے کرونا وائرس کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرویو منسوخ کیے

خلیج اردو
11 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک نامور کمپنی کی جانب سے پانچ سو کسٹمر سروس ایجنٹ کی ریکروٹنگ کے اشتہار کے بعد کرونا وائرس پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرویوز منسوخ کیے گئے۔

اشتہار کے بعد ہزاروں افراد انٹرویو کیلئے انٹرویو کی جگہ پہنچے۔

آج بردبئی ہالیڈے ان میں شیڈول شدہ والک ان انٹرویوز کو کرونا وائرس پروٹوکول کے باعث منسوخ کیا گیا جب نوکریوں کے متلاشیوں کی بڑی تعداد جائے انٹرویو پہنچی۔

پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک ہوٹل کے گرد ہزاروں افراد جمع ہیں جو انٹرویو کیلئے موجود تھے۔

لوگوں کے تحفظ کیلئے اس انٹرویو میں آنے والے افراد کیلئے سخت حفاظتی پروٹوکول لیے گئے تھے۔ انہیں فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ایئرلائن نے امیدواران کیلئے پانچ سو درہم ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات دینے کا اعلان کیا تھا۔

کسٹمر سروس انڈسٹری میں دو سال کے تجربہ کار افراد ، تحریری اور زبانی انگریزی میں روانی اور بہترین فروخت کی مہارت کے حامل امیدواروں کی بھرتی کی جارہی تھی جبکہ عربی زبان بولنے کی مہارت ایک اضافی خوبی سمجھی گئی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button