متحدہ عرب امارات

اتحاد اور ایمریٹس ایئر لائنز نے مزید نئی سفری پابندیوں کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ دبئی سے سعودی عرب کی پروازوں کے لیے سعودی عرب کے شہریوں کے علاوہ دیگر مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ "سلطنت سعودی عرب کی حکومت کے احکامات کے مطابق ایمریٹس تاحکم ثانی دبئی سے سعودی عرب جانے والی پروازوں میں سعودی عرب کے شہریوں کے علاوہ دیگر مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دیں گے۔ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا”۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ تاہم سفارتی پاسپورٹ کے حامل اور طبی عملے اور انکی فیملیز کو اس پابندی سے چھوٹ حاصل ہوگی۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے متعدد ممالک کے مسافروں کے سعودی عرب میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب میں داخلے کے خواہشمند مسافر اگر درج ذیل ممالک سے سعودی عرب کا سفر کر رہے ہیں یا گزشتہ 14 دنوں میں ان میں سے کسی ملک میں گئے ہیں تو انہیں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی:

ممالک کی فہرست درج ذیل ہے:

ارجنٹینا، یو اے ای، جرمنی، امریکہ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پاکستان، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، سویڈن، سوئزر لینڈ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت، جاپان۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں سے آنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں داخلے اجازت نہیں دی جائے گی۔

تاہم، سعودی شہری، سفارت کار، اور طبی اہلکار کو اس پابندی سے استشنا حاصل ہوگی۔

اتحاد ایئر ویز کے مطابق ان افراد کو سعودی عرب پہنچنے پر خود کو 14 دنوں کے لیے گھر پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔

مزید برآں، سوائے یو اے ای کے باقی جی سی سی ممالک کے باشندے اپنے ملکی پاسپورٹ پر سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ درج بالا ملک سے ہو کر سعودی عرب نہیں جا رہے۔ اور سعود عرب کے شہریوں کو سعودی عرب پہنچنے پر 7 دن کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button