متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ملازمت کے متلاشیوں کیلئے الفتیم گروپ کی جانب سے مخصوص دن کی میزبانی ہوگی۔

خلیج اردو
23 اکتوبر 2021
دبئی : الفتیم گروپ کی جانب سے نوکریوں کے متلاشی افراد کیلئے 26 اکتوبر سے خصوصی دن کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کمپنی نے ہفتے کے دن اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے عہدیداروں کی جانب سے خالی آسامیوں اور ممکنہ خالی ہونے والی پوزیشنز کیلئے انٹرویو کیا جائے گا اور اس کیلئے ٹیلنٹ کی شناخت کیلئے انٹرویو ہوں گے۔

اس تقریب کا اہتمام متحدہ عرب امارات کے ایمریٹائزیشن پروگرام اور الفتیم گروپ کے سینیار پروگرام کے مطابق منعقد کیا جارہا ہے جو اماراتی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور اس کی نشوونما کیلئے مارکیٹ میں اہم اقدام ہے۔ اوپن ڈے دبئی فیسٹیول سٹی انٹر کانٹینینٹل میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اوپن ڈے کا اہتمام ہوگا۔

شرکاء آٹھ اہم شعبوں میں مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔ آٹوموٹو ، رئیل اسٹیٹ ، شاپنگ مالز ، صحت کی دیکھ بھال ، خوردہ ، تعلیم ، مالیاتی خدمات اور انشورنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مواقع دستیاب ہوں گے۔

ایک بیانیے میں بتایا گیا ہے کہ جو شرکاء ہیں انہیں کمپنی کے منیجرز اور ریکروٹمنٹ ایجنٹوں سے میل جول کا موقع ملے گا۔ اضافی طور پر الفتیم گروپ کے رہنماؤں اور ورکشاپ کے شرکاء کے درمیان ورکشاپ کی توسط سے نئے بانڈز بنیں گے۔

اس کیلئے شرکاء کو اپنے فعال پاسپورٹ کی کاپی ، فیملی بک ، ایمریٹس آئی ڈی اور اپڈیٹڈ سی وی ساتھ لے جانے ہوگی۔ اس کیلئے https://lnkd.in/gw7eEjkv پر رجسٹریشن کرنی ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button