متحدہ عرب امارات

امریکہ میں ابوظہبی کے نمبر پلیٹ والی گاڑی میں گھومنے والا اماراتی نوجوان

(خلیج اردو )امریکہ میں ابوظہبی کے نمبر پلیٹ والی گاڑی میں گھومنے والا اماراتی نوجوان دنیا بھر میں سفر کے دوران بنائے جانے والے وڈیو کی وجہ سے مشہور ہوگیا ۔ اماراتی نوجوان نے اپنی لینڈ کروزر گاڑی میں امریکہ کے 50 ریاستوں کا سفر کیا جس میں اماراتی میوزک سے لطف اندوز ہوتا رہا ۔


علی الغفیلی نامی نوجوان یونیورسٹی آف واشنگٹن سے حال ہی میں فارغ ہوا اور کمپوٹر انجینئرنگ میم ڈگری حاصل کی ۔ علی نے ہر ریاست میں وہاں کے باشندوں سے اماراتی جملے وڈیو میں ریکارڈ کئے اور ہر ریاست کا سٹیکر اپنی گاڑی پر لگوایا ۔ اس وئرال وڈیو نے امریکہ میں مقیم اماراتی ایمبسڈر یوسف آل وطبا کی توجہ بھی حاصل کی اور علی سے ملاقات کی ۔

متحدہ عرب امارات نے علی کے ساتھ ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ علی نے سب کو حیران کردیا اور امریکہ میں ہر ریاست جا کر اماراتی ثقافت کے بارے لوگوں کو بتایا انتہائی خوشائند عمل ہے اور اس سے متحدہ عرب امارات کے بارے لوگوں میں آگاہی بھی پھیلی ۔

ایمبسڈر نے علی کو مکمل تعاون کا یقین دیلایا اور کہا کہ 50 ریاستوں کا چکر لگا کر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے ۔

آلغفیلی 2019 سے نیویارک میں کام کررہا ہے اور اس نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایک ایسا ٹریپ کرئے گا جو ماضی میں کئے گئے دوروں سے یادگار اور بے مثال ہو۔ علی نے کہا میں نے کبھی اپنی چھٹی کو فلیٹ میں گزارتے ضائع نہیں کیا بلکہ کہی نہ کہی ضرور ویزٹ کرتا گیا ۔ اس نے کہا میں نے اپنے دوست کو بتایا کہ میں امریکہ میں اپنی گاڑی لے کر اونگا تو اس نے میری بات پر توجہ نہیں دی اور جب امریکہ کے ٹائم سکوائر میں اپنی گاڑی کے ساتھ تصاویر دی تو یہ سب کو فوٹو شاپ لگی تب سے میرا سفر شروع ہوا ۔

 

گاڑی کے بارے میں علی نے بتایا کہ سمندری جہاز میں گاڑی کو متحدہ عرب امارات سے امریکہ منتعقل کیا گیا ۔
علی نے کہا کہ نیویارک سے میامی کا سفر مشرقی ساخل پر شروع کیا ۔ اس نے کہا سفر کے دوران میں نے گاڑی ویسٹ ساخل پر کھڑی کردی اور میں متحدہ عرب امارات آگیا ۔ کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد میرا سفر منجمد ہوگیا جس کو دوبارہ اگست میں شروع کیا گیا ۔


علی کا تعلق العین سے ہے کہتا ہے کہ میرا سفر انتہائی خوشگوار گزرا اور میں ایسی جگہوں پر گیا جہاں جانا میرے لئے پہلی بار ممکن ہوا اور ایسے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی جنہوں نے متحدہ عرب امارات کے بارے میں پہلی مرتبہ کچھ سنا اور جانا ۔

اس نے کہا میرے لئے بھی سب کچھ نیا تھا اور مجھے امریکہ ثقافت اور علاقائی تہذیب کے بارے معلومات حاصل ہوئی ۔اس نے کہا مینے فارم ہاوسز میں راتیں گزاری ایسے لوگوں سے ملا جنہوں نے مجھے گھر میں دعوت دی اور میری مہمان نوازی کی ۔

علی نے کہا کہ میری گاڑی میرے سفر کے دوران بہت مشہور ہوئی اور لوگ میری گاڑی کو دیکھ کر خوش ہوتے اور ابوظہبی کا نمبر فلیٹ دیکھ کر حیران ہوتے ۔بہت سے لوگوں کے ساتھ میرا وقت گزرا جو بعد میں میرے دوستوں اور اساتذہ کی رشتہ دار یا دوست نکلے ۔ مجھے امریکہ میں سفر کے دوران بہت محبت اور پیار ملا ۔ مجھے ایسے لوگ بھی ملے جو ہمارے ریجن کے بارے میں جاننا چاہتے تھے تو مینے انکو اپنے ملک اور ثقافت کے بارے معلومات دی ۔

علی نے کہا میری گاڑی پر لگائے گئے سٹیکرز اور بنائی جانے والی ویڈیو بہت وائرل ہوئی اور امریکہ میں لوگ مجھے روک کر کہتے تھے کہ ہم نے اس گاڑی کو سوشل میڈیا پر دیکھا ہے جس سے مجھے بھی حیرانی ہوتی ۔
علی نے امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے ایمبسڈر کا شکریہ ادا کیا اور سفر کے دوران لمحات کو یادگار بنانے والے سب افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button