متحدہ عرب امارات

یو اے ای الرٹ: اگر آپ ایپل کمپنی کا موبائل یا کوئی اور ڈیوائس استعمال کر رہے ہیں تو اسے فوری طور پر اپ ڈیٹ کر لیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونییکیشن اتھارٹی (ٹی آر اے) کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نوٹس کے مطابق مشہور کمپنی ایپل نے اپنی متعدد پراڈکٹس کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری کر دیے ہیں جن میں کمپنی کی جانب سے اسکی پراڈکٹس کی سیکیورٹی کو درپیش متعدد خطرات کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ٹی آر اے کے مطابق ایپل کی متاثرہ پراڈکٹس میں میک او ایس،  آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس، واچ او ایس، سفاری، اور ٹی وی او ایس شامل ہیں۔

اور ان خطرات کی وجہ سے ہیکرز ان ڈیوائسز میں صوابدیدی کوڈز لگا سکتے ہیں اور آپ کو ڈیوائس ہیک کر سکتے ہیں۔

لہذا ٹی آر اے کی جانب سے درج بالا پراڈکٹس استعمال کرنے والے تمام افراد کو ہدایت کی ہے کہ ان پراڈکٹس تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹس انسٹال کر لیں تاکہ کسی بھی خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button