متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا وائرس کے خلاف بہترین حکمت عملی والے 10 ممالک میں متحدہ عرب امارات شامل

خلیج اردو
30دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات کو ان 10 ممالک میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے خلاف بہترین انسداد کی۔ یہ مشرقی وسطیٰ اور افریقی ممالک میں بہترین حکمت عملی والا ملک بن گیا ہے۔

ڈاکٹر عمر المادی جو متحدہ عرب امارات حکومت کے ترجمان ہے ، انہوں نے گزشتہ ہفتے میں ہونے والے ٹیسٹ ، کیسز اور صحت یابیون کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعوی کیا کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا کا بہترین علاج کیا۔

دسمبر 23 سے 29 تک 900 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ اس میں 8491 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کا مقصد ہے کہ کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے ایک فیصد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس کے 204369 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس میں 181400 صحت یابیاں ہوئیں۔ ملک میں 662 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔ کورونا کے آغاز سے اب تک 20.6 ملین ٹیسٹ کیے گئے۔ ان ٹیسٹ میں 0.3 فیصد میں اموات ہوئی ہے جو کہ بہت کم ہے۔

ڈاکٹر عمادی نے قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور ویژن کی وجہ سے ہم نے زیادہ زندگیاں بچائیں اور کورونا وائرس پر بہتر طریقے سے قابو پایا۔ حکومت نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے کورونا وائرس کے خلاف آپریشنز کیے۔

انہوں نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ متحدہ عرب امارات وہ پہلا ملک تھا جس نے صحت یابی کی شرح میں اضافے کیلئے پلازمہ اور سٹم سیل تھراپی کا استعمال کیا۔

S

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button