خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا ابوظہبی کے ساحل سمندر کو عوام کیلئے 2023 تک بند کرنے کا اعلان

خلیج اردو: البطین لیڈیز بیچ کو ترقیاتی کام کے لیے 4 جولائی سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ساحل سمندر کو 2023 کی دوسری سہ ماہی میں دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ (DMT) نے پیر کے روز البطین لیڈیز بیچ کو عالمی معیار کی عوامی سہولیات کے ساتھ دوبارہ تیار کرنے کے اپنے منصوبوں کی نقاب کشائی کی تاکہ رہائشیوں اور زائرین کے لیے ایک مثالی تفریحی اور مہم جوئی کی منزل کے طور پر اس کی کشش کو بڑھایا جا سکے۔

یہ ترقیاتی منصوبہ امارات میں تفریحی سہولیات کو فروغ دینے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے DMT کے وژن کیمطابق ہے۔ مزید برآں، یہ امارات کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے میونسپلٹی کی جاری کوششوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جو تفریحی، سماجی مشغولیت، اور مربوط تفریحی سہولیات اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرکے کمیونٹی کی ترقی میں معاون ہے۔

البطین لیڈیز بیچ کی دوبارہ تعمیر و بحالی کا کام 36,580 مربع میٹر سے زیادہ رقبہ پر محیط ہے اور اس میں ایک ریستوراں، کیفے، ایک نماز کا کمرہ اور ایک سہولت اسٹوربھی ہوگا۔

اس میں 500 میٹر کا ایکسرسائز لوپ/جاگنگ ٹریک، ایک آؤٹ ڈور/انڈور جم، پیڈل کورٹ، والی بال کورٹ اور سوئمنگ پول، شاورز کی سہولیات اور چینج رومز بھی شامل ہوں گے تاکہ خواتین اور سیاحوں کو مکمل باپردہ ماحول کیساتھ ساحل سمندر کے بے مثال تجربات فراہم کیے جا سکیں۔ .

DMT میں آپریشنل امور کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سالم خلفان الکعبی نے کہا: "اس منصوبے کا مقصد ساحل سمندر کو ابوظہبی شہر میں خواتین کے لیے بہترین مقامات میں سے ایک بنانا ہے، جو انہیں ایک محفوظ و باپردہ ماحول کے ساتھ تفریحی سرگرمیاں فراہم کرتا ہے۔

البطین لیڈیز بیچ میں ایسی سہولیات شامل ہوں گی جو تمام رہائشیوں اور وزٹرز کے لیے ساحل سمندر کے تجربے سے لطف اٹھانے میں اضافہ کریں گی۔ ہمیں یقین ہے کہ البطین لیڈیز بیچ ابوظہبی کے رہائشیوں اور سیاحوں میں مقبول ہو جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ابوظہبی کی خواتین پرائیویسی کے ساتھ ساحل سمندر پر عالمی معیار کی سہولیات تک رسائی حاصل کریں۔

البطین لیڈیز بیچ ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا ایک لازمی عنصر بچوں کے لیے موزوں پارک کی سہولیات پر مشتمل ہے جس میں حفاظت اور معیار کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل پیرا سلائیڈز، ٹرامپولینز اور جھولے والی رسیاں لگی ہوئی ہیں۔

الکعبی نے مزید کہا: "جیسے جیسے ہماری کمیونٹی بڑھتی جائے گی، ہم آنے والے سالوں تک ابوظہبی میں شاندار معیار زندگی کی حمایت کرنے کے لیے تفریحی مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button