متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمتیں ، معاہدوں میں تبدیلیوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

خلیج اردو

دبئ :متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے کی کمپنیوں کے لیے اپنے ملازمین کے لامحدود مدتی ملازمت کے معاہدوں کو مقررہ مدت تک درست کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (ایم او ایچ آر ای) نے کہا کہ اب نئی آخری تاریخ 2 فروری کے بجائے 31 دسمبر 2023 ہے۔

وزارت کے مطابق اس اقدام سے کمپنیوں کو معاہدوں میں تبدیلی کے لیے کافی وقت ملے گا۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی کمپنیوں کے لیےنرمی مسابقت اور کاروبار میں آسانی کو بڑھانے اور تمام فریقین کے حقوق کے تحفظ کے لیےیہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پچھلے سال فروری میں نافذ ہونے والے ایک نئے لیبر قانون کے تحت آجران کو مزدوروں کو مقررہ مدت کے معاہدے کی پیشکش کی ضرورت تھی۔ ابتدائی طور پر تین سال کی حد مقرر کی گئی تھی تاہم اکتوبر میں، وزارت نے یہ کہتے ہوئے اس کیپ کو ہٹا دیا کہ معاہدوں کو کسی حد کی وضاحت کیے بغیر ایک مقررہ مدت کا احاطہ کرنا چاہیے۔

معاہدہ اس وقت تک درست رہے گا جب تک کہ آجر اور ملازم دونوں متفق ہوں۔

انسانی وسائل اور امارات کی وزارت کے مطابق نجی شعبہ متحدہ عرب امارات کے ترقیاتی سفر میں شراکت دار ہے، ہم متحدہ عرب امارات کے جی ڈی پی میں اس کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ایمریٹائزیشن میں پرائیویٹ سیکٹر کی کامیابیوں کا مشاہدہ کیا ہے، جس نے متحدہ عرب امارات میں ایمریٹائزیشن کی مجموعی شرحوں کو بڑھانے میں نمایاں مدد کی ہے۔

انہوں نے کا کہ نئے لیبر قانون میں کل وقتی اسکیم کے علاوہ کام کے نئے ماڈل بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان میں دور دراز کے کام مشترکہ ملازمتیں، جز وقتی، عارضی اورفلیکس ایبل ملازمت کے معاہدے شامل ہیں۔ بنیادی طور پرملازمین اور آجروں کے پاس معاہدے کی قسم کا تعین کرنے کا اختیا رہوتاہے جو دونوں فریقین کے مفادات کو پورا کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button